علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے یادگار ڈانس کا قصہ سنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے ایک روز قبل تک علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رُخ کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔

جیو کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ 2005 میں وہ زی سنیما ایوارڈز کے لیے لندن گئے جس میں ان کے ساتھ ریما، اعجاز اسلم، فیصل اور عدنان صدیقی سمیت چند اور لوگوں کو بلایا گیا تھا۔

ہمایوں نے بتایا کہ جہاز میں اداکار فخر نے مجھے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ خان اور ہیروئن اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہیں تو کیسا محسوس کروگے، جس پر میں اس بات کو ہنس کر ٹال دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)

اداکار کے مطابق جب ہم جہاز سے اترے تو مجھے الگ بس میں بیٹھنے کا کہا گیا لیکن میں بضد تھا کہ دیگر اداکاروں کے ساتھ ہی جاؤں گا میں ان کے ساتھ آیا ہوں پھر مجھے بتایا گیا کہ میری شاہ رخ اور پریتی زنٹا کے ساتھ پرفارمنس ہے جس کے لیے مجھے ریہرسل کرنی ہے۔

شاہ رُخ خان سے ملاقات کا بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے پہلے سے جانتے ہوں اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں میری مدد بھی کی۔ جب اسٹیج پر پرفارم کیا تو سب بہت اچھا ہوا جس پر ہال میں موجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے 2005ء کے زی سینما ایوارڈز میں مل کر فلم ’ویر زارا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل