انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے ماضی کے فاسٹ بولرز کو موجودہ دور کے بولرز سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ کے معیار کو کیا ہوگیا؟ کیون پیٹرسن کو کس بات نے پریشان کردیا؟
سابق انگلش بیٹر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کل کے مقابلے میں 20 سے 25 سال قبل بولنگ کا معیار کہیں زیادہ سخت تھا اور بیٹنگ کرنا خاصا مشکل ہوا کرتا تھا۔
Don’t shout at me but batting these days is way easier than 20/25 years ago! Probably twice as hard back then!
Waqar, Shoaib, Akram, Mushtaq, Kumble, Srinath, Harbhajan, Donald, Pollock, Klusener, Gough, McGrath, Lee, Warne, Gillespie, Bond, Vettori, Cairns, Vaas, Murali,…
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) July 26, 2025
کیون پیٹرسن نے مزید کہاکہ ممکن ہے کچھ لوگ ان کی رائے سے اتفاق نہ کریں، لیکن وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آج کے دور میں ایسے کون سے بولرز ہیں جنہیں واقعی خطرناک کہا جا سکتا ہے؟
انہوں نے کہاکہ اُن کے کھیلنے کے زمانے میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، کرٹلی امبروز، گلین میک گرا، شین وارن اور مرلی دھرن جیسے عظیم بولرز موجود تھے جن کا سامنا کرنا آسان نہ تھا۔
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں، جنہوں نے 2005 سے 2014 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ، خوداعتمادی اور کرکٹ کے جدید انداز کے لیے مشہور رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کس طرح میچ جیت سکتا ہے، کیون پیٹرسن نے بتا دیا؟
پیٹرسن نے 104 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار سے زیادہ رنز اسکور کیے اور کئی یادگار اننگز کھیلیں۔ وہ 2012 میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے بیٹرز میں شامل تھے۔














