معروف فلسطینی سماجی کارکن اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم نو ادر لینڈ کے معاون، عودہ حدالین کو ایک اسرائیلی آباد کار نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، ایک دن میں 88 فلسطینی شہید
عودہ کو ان کے گاؤں ام الخیر (مسا فر یطا) میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کمیونٹی سینٹر کے سامنے کھڑے تھے۔

فلم کے شریک ہدایت کاروں نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی، جبکہ ویڈیو شواہد میں حملہ آور کی شناخت یونون لیوی کے طور پر کی گئی، جسے یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔
پولیس نے ایک اسرائیلی کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ موقع پر موجود چار فلسطینی اور دو غیر ملکی سیاح بھی حراست میں لے لیے گئے۔

عودہ کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بیٹسیلم جیسے انسانی حقوق کے ادارے اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگا رہے ہیں۔














