صفائی کرنے والے پر نوجوانوں کا تشدد، ’انہیں پکڑ کر پورے محلے کی صفائی کروائی جائے‘

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک گلی کی صفائی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں دو نوجوان آ کر اس کے سر سے ٹوپی اتارتے ہیں اور اسے لاتوں سے مارتے ہیں اس کے بعد اس کے ہاتھ سے جھاڑو پکڑ کر دور پھینک دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے اور نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان لڑکوں کا سافٹ ویئر کرپٹ ہو چکا ہے فوری اپڈیٹ کیا جائے۔

ثمینہ حفیظ ملک نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلی پنجاب صاحبہ یہ دیکھیں یہ عناصر آپ کی ستھرا پنجاب کے مجاہد جوانوں کی تذلیل کی جا رہی ہے ان پر فوری ایکشن لیا جائے۔

ایک ایکس صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ گندگی کے علمبردار ہیں۔

الیاس لکھتے ہیں کہ اپنا فرض ادا کر کے رزق حلال کمانے والے کی اس طرح تضحیک کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ ان نوجوانوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کو گرفتار کیا جائے اور ایک ہفتہ پورے محلے کی صفائی ان سے کروائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے