روزانہ کتنے ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات کیسے ہمارے جسم میں داخل ہو رہے ہیں؟

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی سائنسی تحقیق میں ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے کہ بالغ افراد روزانہ اوسطاً 68 ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں، جو کہ گزشتہ اندازوں سے 100 گنا زیادہ ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے PLOS One میں شائع ہوئی ہے، جسے یونیورسٹی آف ٹولوز کے محققین نے انجام دیا۔ تحقیق میں خاص طور پر 1 سے 10 مائیکرومیٹر سائز کے مائیکرو پلاسٹک ذرات کا جائزہ لیا گیا جو پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گھروں اور گاڑیوں کی فضا خطرناک قرار

تحقیق میں Raman spectroscopy کے ذریعے محققین نے اپنے گھروں اور گاڑیوں کے اندر موجود فضا کا تجزیہ کیا۔ نتائج کے مطابق اندرونِ خانہ فضا میں 528 ذرات فی مکعب میٹر گاڑیوں کے کیبن میں 2,238 ذرات فی مکعب میٹر کی مقدار سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیے مائیکروپلاسٹکس انسانی صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں؟

تحقیقی ٹیم کے مطابق، 94 فیصد ذرات 10 مائیکرومیٹر سے کم سائز کے تھے، جو انسانی صحت کے لیے زیادہ خطرناک ہیں۔

صحت کے لیے سنگین خطرات

محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان ذرات کی مسلسل سانس کے ذریعے موجودگی آکسیڈیٹو تناؤ (oxidative stress)، مدافعتی نظام کی خرابی اور اعضاء کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تحقیق کے شریک مصنفین نادیا یا کووینکو اور جیروئن سونکے نے خاص طور پر گاڑیوں میں بند فضا کو زیادہ خطرناک قرار دیا، کیونکہ دوران سفر وینٹی لیشن نہ ہونے کی وجہ سے ذرات کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم ماحولیات: پلاسٹک آلودگی سے زمین، سمندر اور انسان سب خطرے میں

پالیسی سازوں سے فوری اقدام کا مطالبہ

محققین نے حکومتوں اور پالیسی ساز اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اندرونی فضا کی آلودگی پر فوری توجہ دیں اور مائیکرو پلاسٹک کے انسانی صحت پر اثرات پر مزید تحقیق کی جائے۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق، ’مائیکرو پلاسٹک کا مسئلہ اب صرف ماحولیاتی نہیں، بلکہ ایک سنگین صحت عامہ کا مسئلہ بن چکا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان