بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی زیورات سے بھرا ہوا بیگ لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، اور واپسی پر ان کا بیگ ائیر پورٹ سے غائب ہو گیا۔
View this post on Instagram
اروشی نے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود بیگ کی چوری کیسے ممکن ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے تاکہ بیگ واپس مل سکے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیگ میں تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی زیورات تھے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اس سے قبل 2023 میں بھی اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے سے تیار کردہ آئی فون نریندر مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔