بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے دھرالی میں شدید بارشوں کے بعد اچانک مٹی کا تودہ گرنے اور سیلابی ریلے سے خوفناک تباہی پھیل گئی،  واقعے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات اور عمارتیں ملبے تلے دب گئیں یا پانی میں بہہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق

پیر اور منگل کی درمیانی شب  بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے ہونے والی شدید بارش کے بعد پہاڑی سلسلے سے مٹی کا ایک بڑا تودہ قصبے پر آ گرا، جس کے بعد گدلا پانی، ملبے اور پتھروں کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی منزلہ عمارتیں لمحوں میں زمین بوس ہوگئیں۔

واقعے کے فوراً بعد ریاستی حکومت نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بادل پھٹنے سے شدید نقصان ہوا ہے، ہم مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔‘

مقامی انتظامیہ کے مطابق قصبے میں موجود زیادہ تر افراد ایک قریبی میلے میں شریک تھے، جس کی وجہ سے بڑے جانی نقصان سے بچا جاسکا۔ مقامی افسر پرشانت آریہ نے تصدیق کی کہ اب تک 4 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی فوج نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے علاقے میں رسائی حاصل کی ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق:’دھرالی میں اچانک مٹی کا بڑا تودہ گرا، جس سے پیدا ہونے والا ملبہ اور پانی کا ریلا پورے قصبے میں پھیل گیا۔ ‘

فوج کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قصبے کا بڑا حصہ گہرے کیچڑ میں ڈوبا ہوا ہے اور کئی مکانات کی چھتیں بھی کیچڑ سے مکمل طور پر ڈھک چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت میں شدت: بگلیہار کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند

وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سے دلی ہمدردی ہے، امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ‘

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے علاقے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے مطابق کچھ علاقوں میں 8 انچ (اکیس سینٹی میٹر) سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت