بلوچستان کی خونی شاہراہیں: جولائی میں 2 ہزار 207 حادثات، 26 جاں بحق، 2913 زخمی

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی سنگینی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے جولائی 2025 کے دوران ہونے والے خونی حادثات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2,207 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 2,913 افراد زخمی ہوئے۔

 رپورٹ کی تفصیل: کس شاہراہ پر کتنے حادثات؟

ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

شاہراہ حادثات کی تعداد زخمی افراد جاں بحق افراد
N-25 (قومی شاہراہ کراچی-چمن) 977 1313 17
N-50 (ژوب-ڈی آئی خان روڈ) 919 1154 5
N-65 (سبی-کوئٹہ روڈ) 92 138
N-70 (لورا لائی-ڈیرہ غازی خان) 66 91
N-85 (پنجگور-سوراب) 71 105
M-8 (موٹروے حب-خضدار-آواران) 56 82 1
N-40 (نوکنڈی-تفتان) 26 30 1

 وجوہات: تیز رفتاری، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ناکافی سہولیات

ماہرین کے مطابق ان حادثات کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں:

تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ، خراب سڑکیں اور حفاظتی اقدامات کی کمی، گاڑیوں کی فٹنس اور چیکنگ کا فقدان، دورانِ سفر تھکاوٹ اور نیند کی کمی۔

شہری حلقوں اور ٹریفک ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں کی مرمت اور توسیع کی جائے۔ ٹرک اور بس ڈرائیورز کے لیے لازمی ٹریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ متعارف کرائے جائیں۔ ہر بڑی شاہراہ پر ریسکیو اسٹیشنز، ایمبولینس، اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسپیڈ کیمروں اور ریگولر چیکنگ پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت