محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعطیلات 14 اگست 2025 سے 31 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہیں۔
Schools In Punjab Will Re open from the 1st of September.
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 7, 2025
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول اب پیر، یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اور تمام کلاسز کے لیے معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کر دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات میں یہ توسیع اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور تمام ضلعی تعلیمی افسران (CEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
نوٹیفکیشن کی کاپیاں متعلقہ کمشنرز، ڈائریکٹرز، افسرانِ تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ ہدایات کی روشنی میں ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔