یوم آزادی پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا ہے کہ یوم آزادی پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ کو برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کی آمد: اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی

کانفرنس میں اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور 13 و 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلانز پر بریفنگ دی گئی، ٹریفک ڈویژن کی جانب سے اہم تقریبات کے لیے ٹریفک انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ہلڑ بازی، آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس حکام نے کانفرنس میں بتایا کہ شہر میں اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ کار و موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ خصوصی ناکہ بندیوں اور موثر پٹرولنگ کی بدولت اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس یوم آزادی پاکستان ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ

سیف سٹی پروجیکٹ کو جرائم کے تدارک اور ٹریفک ڈسپلن میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی کو عوامی سہولت کے لیے مزید موبائل ایپلیکیشنز تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی کا مربوط پلان جاری کر دیا گیا ہے اور تمام ڈی آئی جیز اپنے علاقوں میں اہم پروگراموں کی سیکیورٹی کی خود نگرانی کریں گے۔

غیر قانونی اسلحہ اور اس کی نمائش کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی بڑے پیمانے پر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر اسلام آباد پولیس کی تیاریاں

نئے تعینات ہونے والے ایس پی سٹی سلمان ظفر کی جرائم کے خلاف کوششوں کو سراہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی