ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان: پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کی محتاط شروعات

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا آغاز کیا اور 8.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 5ویں گیند پر برینڈن کنگ کی صورت میں گری، جو صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ایون لیوس 21 رنز اور کیسی کارٹی 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں بیٹرز نے اب تک 39 رنز کی شراکت قائم کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3.3 اوورز میں 17 رنز دیے، جبکہ صائم ایوب نے اپنے ایک اوور میں کوئی رن نہیں دیا اور میڈن اوور کرایا۔

اہم اعدادوشمار:

ویسٹ انڈیز: 43/1 (8.3 اوورز)
رن ریٹ: 5.05
وکٹ: برینڈن کنگ 4 (0.5 اوور پر آؤٹ)
شراکت: لیوس اور کارٹی کے درمیان 39 رنز

پاکستان کے فاسٹ بولرز اب تک مؤثر لائن اور لینتھ پر بولنگ کر رہے ہیں، جبکہ اسپنر صائم ایوب نے بھی نپی تلی بولنگ کا آغاز کیا۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے پاس دو، 2 ریویو باقی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp