پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘

ہفتہ 9 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور دبئی پورٹ انٹرنیشنل کے درمیان دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

پاکستان کے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام

’پاکستان مارٹ‘ کے نام سے یہ تجارتی مرکز پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی سطح پر مصنوعات نمائش اور تقسیم کے لیے بلا معاوضہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

یہ مرکز جبل علی پورٹ کے قریب واقع ہوگا، جہاں پاکستانی کاروباری اداروں کو مربوط گودام، لاجسٹکس اور نمائش کی سہولیات میسر آئیں گی۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ برآمد کنندگان سے اشیا کی فروخت سے قبل کسی قسم کا ٹیکس یا فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ یہ ماڈل ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل آلات اور فوڈ پراڈکٹس سمیت متعدد شعبوں کی معاونت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کے اس مشترکہ منصوبے کا مقصد پاکستان کی عالمی تجارتی موجودگی اور برانڈ شناخت کو فروغ دینا ہے، جس کے ذریعے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر خطوں کی منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp