امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل مبینہ طور پر 2026 کے اوائل میں کروم بُک کے لیے ’اسٹیم فار کروم بُک بیٹا پروگرام‘ کی سپورٹ ختم کرنے جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 1 جنوری 2026 کے بعد یہ سہولت مکمل طور پر بند ہو جائے گی اور بیٹا ورژن میں انسٹال کیے گئے تمام گیمز خودکار طور پر صارفین کے ڈیوائسز سے حذف کردیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈیپ مائنڈ نے جینی 3 لانچ کردیا، خصوصیات کیا ہیں؟
بیٹا ایپ چلانے کی کوشش کرنے والے صارفین کو اس وقت ایک پاپ اَپ میسج موصول ہورہا ہے، جس میں پروگرام کی بندش کی اطلاع دی گئی ہے۔
Google ending Steam for Chromebook support in 2026 https://t.co/PBjNikibb7 by @technacity
— 9to5Google (@9to5Google) August 7, 2025
9to5Google کے مطابق گوگل کے پیغام میں کہا گیا ہے ’اسٹیم فار کروم بُک بیٹا پروگرام یکم جنوری 2026 کو ختم ہو جائے گا۔ اس تاریخ کے بعد بیٹا میں انسٹال کردہ گیمز آپ کے ڈیوائس پر کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بیٹا پروگرام میں شرکت اور اپنے تجربات سے آگاہ کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں، جو مستقبل میں کروم بُک گیمنگ کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: پیچیدہ سوالات کے جوابات کے لیے گوگل کا نیا فیچر ’اے آئی موڈ‘ سرچز متعارف
کروم بُک پر اسٹیم سپورٹ کا آغاز مارچ 2022 میں الفافیز سے ہوا تھا، جبکہ نومبر 2022 میں بیٹا فیز میں داخل ہوا، جس میں ہارڈویئر کی کم ضروریات اور 99 لائنوکس بیسڈ گیمز شامل کیے گئے۔ تاہم اس کے بعد کوئی بڑی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی۔
پروگرام کے خاتمے کے بعد صارفین صرف گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائیڈ گیمز کھیل سکیں گے، جن کی لائبریری نسبتاً محدود ہو گی، یا پھر کلاؤڈ گیمنگ سروسز جیسے NVIDIA GeForce Now، Xbox Cloud Gaming اور Amazon Luna کا استعمال کرسکیں گے۔