اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے اگلے ہی دن ان کے شوہر سعود نے انہیں دیکھ کر کہ ’میرے ساتھ دھوکا ہو گیا ہے‘۔
جویریہ سعود حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جب اداکارہ ڈائس کے سامنے آئیں تو وہ ان سے کافی اونچا تھا، جس پر وہ ساتھ رکھے ایک اسٹول پر کھڑی ہو گئیں۔ اسٹول پر کھڑے ہونے کے بعد اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنے قد پر تبصرہ کیا اور کہا کہ انہیں کافی سالوں سے اس کا تجربہ ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ وہ 1993 سے ایسے ہی اینٹوں یا اسٹولز پر کھڑی ہو رہی ہیں۔ یہاں تک کہ میں نے شادی والے دن بھی 6 انچ کی ہیل پہنی تھی اور اگلے دن سعود نے کہا کہ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے یہ تو بہت چھوٹی ہے جس پر پپو بھائی نے کہا کہ مصیبت جتنی چھوٹی ہو اتنی اچھی ہے۔
جویریہ سعود کے بیان پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، کسی نے اداکارہ کے کانفیڈنس کی داد دی تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ڈائس واقعی بہت اونچا تھا۔ جبکہ ایک صارف نے کہ کہ یہ تو صنفی تعصب ہے۔