خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری بحالی اور امداد کے لیے فوج کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج متاثرین کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فوج نے اپنا ایک دن کا راشن، جو کہ 600 ٹن سے زائد بنتا ہے، متاثرہ علاقوں میں براہِ راست امداد کے لیے مختص کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پلوں کی مرمت کا کام فوری بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں عارضی پل تعمیر کیے جائیں تاکہ آمد و رفت بحال کی جا سکے۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید

علاوہ ازیں آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایات پر میدان میں متحرک ہو چکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور آرمی ایوی ایشن یونٹس پہلے ہی سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جانی نقصان، صوبائی حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت