صوابی میں کلاوڈ برسٹ سے 4 افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ کی ریسکیو اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوابی میں کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر مردان اور دیگر حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، 6 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو متاثرہ علاقے کا فوری دورہ کرنے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ریسکیو و امدادی ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچایا جائے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملحقہ اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو صوابی روانہ کیا جائے تاکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:کیا علی امین کی حکومت وفاق کے بغیر سیلاب متاثرین کا ازالہ کر سکے گی؟

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت