روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات کے انتظامات شروع کر دیے ہیں، ٹرمپ

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ایک سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا جس میں وہ خود شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے پیوٹن کو فون کرکے مذاکرات کے ابتدائی خاکے پر بات کی ہے، اور یہ ملاقات کسی تیسرے مقام پر متوقع ہے۔ ان کے مطابق اس اجلاس کے بعد سہ فریقی بات چیت ہوگی تاکہ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی زیلنسکی و یورپی رہنماؤں سے ملاقات: روس اور یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ جنگ بندی کے بغیر بھی مذاکرات پر آمادہ ہیں، جبکہ یورپی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مذاکرات کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی گارنٹیز کے ایک بڑے پیکیج پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، جس میں 90 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی خریداری شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ تفصیلات آئندہ 10 دن میں باضابطہ طور پر طے کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp