بلوچستان: موسلادھار بارشوں کے دوران 2 شہری جاں بحق، کوئٹہ سبی شاہراہ متاثر

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھاربارشوں اورسیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں جانی اورمالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق ضلع ہرنائی میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ہرنائی کے علاقے گوچینہ میں 3 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، ریسکیو ٹیموں نے 2 افراد کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ ایک بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا

ادھر سوراب میں بارش اور سیلابی ریلے کے باعث 115 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ بعض علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہرنائی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ-سبی قومی شاہراہ این 65  پر واقع بی بی نانی پل بولان دریا میں طغیانی کے باعث شدید متاثر ہوا ہے، جس کے بعد کوئٹہ اور سندھ کو ملانے والی یہ اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:14 اگست کو سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا انکشاف

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہراہ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کررہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک صوبے کے بیشتراضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان

بنگلہ دیش کے مشیر قومی سلامتی کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

ریاض بلدیہ کا جدید بلدیاتی پروگرام، شہری سروسز کو عالمی معیار تک پہنچانے کا عزم

فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری، اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے واضح کردیا

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی