کراچی میں ’کارٹونسٹ‘ چوروں کی منفرد واردات

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز2  میں ایک گھر میں چوری کی واردات میں جہاں چوروں نے گھر کا صفایا کیا وہیں ڈریسنگ ٹیبل اور دیواروں پر کارٹون نما شکلیں اور نقش ونگار بنا کر چلے گئے، چوروں نے بچوں اور خواتین کی تصویروں پر سرخ نشان بھی لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟

پولیس کے مطابق چوروں نے فلمی اسٹائل میں ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر بھی نقش و نگاربنائے جس کے بعد اس انوکھی واردات سے متاثرہ فیملی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، چور گھر سےلاکھوں روپےمالیت کےکپڑے، آرٹیفیشل جیولری، موبائل فون اور اسمارٹ واچ لےگئے ہیں۔

واقعے سے متعلق متاثرہ فیملی نے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ خصوصاً چوروں کے ’دستخط‘ یعنی ان کے بنائے ہوئے نقش و نگار کا بھی معائنہ کیا ہے، پولیس کے مطابق اس واردات سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ فورینزک کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟

مذکورہ مکان میں رہائش پذیر شہریارعلی نے وی نیوز کو بتایا کہ چوری شدہ سامان ان کی اہلیہ اپنے جہیز میں لائی تھیں، کم استعمال کی وجہ سے گھر کی تیسری منزل میں رکھا تھا تاکہ بوقت ضرورت استعمال کیا جا سکے، ان کی درخواست پر مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

پولیس کی فورینزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرلیا ہے اور رپورٹ تفتیشی افسر کو دی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی پر شک نہیں لیکن چور سیدھا تیسری منزل پر گئے اور چوری کرنے کے بعد جاتے ہوئے مختلف جگہوں پر عجیب نوعیت کے نقش و نگار بھی بناگئے، جو بظاہر کارٹون یا پھر بچوں کی ڈرائنگ سے مشابہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی