سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی ضمانت کی 8 درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔

کیس کی سماعت پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ معاون وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے کیونکہ پراسیکیوٹر فوڈ پوائزنگ کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے بینچ تبدیل

چیف جسٹس پاکستان نے معاملے پر کہا کہ سماعت کل رکھی جائے گی اور کل صورتحال دیکھ کر آگے کا فیصلہ کریں گے۔

ادھر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کسی بھی فیملی ممبر کو بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیے، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے مطابق، قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر جبکہ سینیٹ میں اعظم خان سواتی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی سماعت، وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل

سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی کی ٹیم چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارٹی کا توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں ہو رہا۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی سیاست کمیٹی کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج شام پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں ضمنی انتخابات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید برآں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پارٹی نے 5 امیدواروں کے نام طلب کیے ہیں، جن میں سے ایک کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ