’گڈ ٹچ ، بیڈ ٹچ مہم‘ بچے محفوظ تو پنجاب محفوظ

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور محکمہ داخلہ پنجاب کے مشترکہ وژن ’بچے محفوظ، پنجاب محفوظ‘ کے تحت بچوں کو جنسی استحصال، بدسلوکی اور دیگر خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے آگاہی مہم ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ شروع کی گئی ہے۔

اس مہم کی پہلی قسط مئی 2025 میں نشر کی گئی، جس کا مقصد بچوں کے جسم کی حفاظت، نامناسب رویوں کی پہچان، اور والدین و اساتذہ کو بچوں کی تربیت میں شامل کرنے کے طریقے سکھانا تھا۔

بچوں کے کردار حیا اور بہادر متعارف کروائے گئے، جو بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے فرق کے بارے میں سکھا رہے ہیں۔ بچوں کو یہ بتایا گیا کہ وہ اپنے جسم اور ذاتی حدود کے بارے میں باشعور اور محتاط رہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال

اسکولوں میں تربیتی ورکشاپس اور نصاب میں شامل مواد کے ذریعے ابتدائی اور پرائمری سطح کے بچوں کو آسان زبان میں ذاتی حفاظت کی تعلیم دی گئی۔

والدین کے لیے کمیونٹی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں سے کھلی بات چیت اور ان کے تحفظ کے طریقے سکھائے گئے۔ اساتذہ کو تربیتی سیشنز میں یہ ہدایات دی گئیں کہ وہ بچوں میں رویوں کی تبدیلی کو پہچانیں اور غیر محفوظ حالات سے نمٹنے کی تربیت دیں۔

8 اگست 2025 کو نشر ہونے والی دوسری قسط میں بچوں کو پیغام دیا گیا کہ بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں، ٹکرائیں گے۔ بچوں کو احسن انداز میں یہ سکھایا گیا کہ نا مناسب جسمانی رویوں کی شناخت کیسے کریں اور ان کا مناسب جواب کیسے دیں۔

سوشل میڈیا، ٹی وی، اور ریڈیو کے ذریعے پوسٹرز اور ویڈیوز کی مدد سے بچوں اور والدین تک آگاہی پہنچائی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب وار بک کی نئی تیاری، 45 سال بعد جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ

بچوں کے لیے تعلیمی مواد تیار کیا گیا جس میں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے فرق کو آسان زبان میں وضاحت سے بیان کیا گیا۔ اسکولوں میں اساتذہ کو تربیتی ورکشاپس کے ذریعے بچوں کی نگرانی اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی۔

مہم کے ذریعے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے دیگر افراد کو بچوں کی حفاظت اور مناسب رہنمائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا۔

اس مہم کا مقصد بچوں کو نہ صرف محفوظ بنانا بلکہ معاشرتی سطح پر آگاہی پیدا کرنا اور والدین و اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ بچے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت