برطانیہ میں مہنگائی میں ایک اور غیر متوقع اضافہ، معاشی خدشات بڑھ گئے

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.8 فیصد تک پہنچ گئی جو بنیادی طور پر خوراک اور سفر کے بڑھتے اخراجات کے باعث ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جون میں 3.6 فیصد رہنے والی سالانہ مہنگائی جولائی میں 3.8 فیصد پر پہنچ گئی جو مسلسل 10ویں ماہ بینک آف انگلینڈ کے 2 فیصد کے ہدف سے زیادہ رہی۔ اسی وجہ سے رواں سال مزید شرح سود میں کمی کا امکان کم ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلی ممکنہ کٹوتی آئندہ بہار تک مؤخر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ، ادارہ شماریات

جولائی کے ریٹیل پرائسز انڈیکس کے 4.8 فیصد آنے کے بعد یہ امکان ہے کہ اگلے سال ریل کے کرایے 5.8 فیصد تک بڑھ جائیں کیونکہ ریگولیٹڈ ٹکٹوں کی قیمتیں عام طور پر اس انڈیکس کے ساتھ ایک اضافی فیصد کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ فضائی ٹکٹوں میں اضافہ تھا جو گرمیوں کی تعطیلات کے باعث ایک ماہ میں 30 فیصد مہنگی ہوگئیں۔ اسی طرح پٹرول کی قیمتوں نے بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ خوراک اور مشروبات جولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.9 فیصد مہنگے ہوگئے۔ اس میں بیف، مالٹا کا جوس، کافی اور چاکلیٹ جیسی اشیاء شامل ہیں جن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: 2025 میں تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی: احسن اقبال

یورپ کے جنوبی حصوں میں خشک سالی کے باعث وہ خوراک بھی مہنگی ہو گئی جو عموماً گرمیوں میں سستی ہو جاتی ہے۔

یہ صورتحال برطانوی حکومت پر اس وقت دباؤ ڈال رہی ہے جب پبلک سیکٹر یونینز سے تنخواہوں کے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت تنخواہوں میں 4 فیصد سے کم اضافہ چاہتی ہے تاہم ملازمین بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اس سے زیادہ کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ