چین کے وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان چین کی مدد سے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں پیشرفت کا خواہاں

میڈیا رپورٹس کے مطابق نور خان ایئربیس پر چین کے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ایئربیس پر بچوں کے ایک گروپ نے پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس ہو کر معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور پھول پیش کیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسلام آباد میں چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد ہوگا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دعوت پر وانگ ای شریک ہوں گے۔

چینی وزیر خارجہ اس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، جس کی مشترکہ صدارت وانگ ای اور اسحاق ڈار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

یہ اعلیٰ سطحی اجلاس پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عملی شراکت داری کو نئی جہت دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل