بیرسٹر گوہر کا 9 مئی پر معافی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا وضاحتی ردعمل سامنے آگیا

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے حالیہ بیانات پر وضاحتی ردعمل جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں ملوث 19 مجرمان کے لیے معافی کا اعلان بڑی پیش رفت نہیں، بیرسٹر گوہر

پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ بیرسٹر گوہر کے میڈیا میں پیش کردہ بیانات حقائق کے برعکس ہیں۔ پارٹی کی جانب سے نہ تو کوئی بیان جاری ہوا ہے اور نہ ہی معذرت کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ پی ٹی آئی کا مؤقف وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ پیش کیا، اور کسی دباؤ کے تحت معذرت کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی کا بیانیہ اور جدوجہد عمران خان کے نظریات کے مطابق جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی نہ ہونے پر کارکن ہم سے ناراض ہیں، بیرسٹر گوہر

یاد رہے کہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ خزاں میں اتنی تیزی سے پتے نہیں گرتے جتنی تیزی سے ہمارے اراکین نااہل کیے گئے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب بس ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp