شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا بازار میں اقلیتی برادری کے کاروبار بھی شدید متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سب کو معاوضہ ملے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
بونیر کے رہائشی پرکاش کی دکان بھی شدید متاثر ہوئی جس میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کے کیمرے اور ایل سی ڈی اسکرینز سمیت دیگر ڈیجیٹل آلات موجود تھے لیکن سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا۔
حکیم جگدیش سنگھ جی دکان بھی سیلاب سے تباہ ہوئی۔ دکان میں صرف سیلاب کا کیچڑ باقی بچا ہے جو وہ اپنی مدد آپ کے تحت دکان سے نکالنے کی کوشش کی کرہے ہیں۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق دل دہلانے والی ویڈیوز
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر حکومت کی جانب سے مالی معاونت کی جائے گی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔