وفاقی وزیر تجارت جام کمال ڈھاکا پہنچ گئے، بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات طے

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت جناب جام کمال خان بدھ کے روز 4 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئے۔ یہ دورہ 21 اگست سے 24 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔

ڈھاکا آمد پر انہیں بنگلہ دیش کے معزز مشیر برائے تجارت جناب شیخ بشیر الدین اور پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش جناب عمران حیدر نے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت پر روس سے تیل کی خریداری روکنے کے لیے امریکی دباؤ بڑھ گیا، تجارتی مشیر نے بھی مطالبہ دہرادیا

وزیر تجارت کا یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

اپنے قیام کے دوران، وفاقی وزیر تجارت بنگلہ دیشی ہم منصب، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور نمایاں کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp