مری میں ڈینگی کی صورتِ حال: 56 مریضوں کی تصدیق، 9 ہسپتال میں داخل 

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری میں ڈینگی کے اب تک 56 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، متاثرین کی تعداد 24 ہو گئی

راولپنڈی ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی ہسپتال میں اس وقت 16 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 9 کیسز لیبارٹری ٹیسٹ میں تصدیق شدہ ہیں۔ خوش قسمتی سے ڈینگی سے اب تک کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

سرویلنس اور روک تھام کے اقدامات

 سال 2025 کے دوران مری میں 4 لاکھ 9 ہزار 628 گھروں کا معائنہ کیا گیا۔  جس کے مطابق 1909گھر ڈینگی مچھر کے لاروا ( larvae) کے لیے مثبت پائے گئے۔

اس کے علاوہ 88,634 مختلف مقامات (پانی کے ذخائر، کھلے برتن وغیرہ) چیک کیے گئے،اس دوران 2296  لاروا دریافت ہوئے، جنہیں فوری تلف کیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 56 ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ جب کہ  196 مقامات (گھر/دکانیں) عارضی طور پر سیل کی گئیں۔ اس کے علاوہ 893 چالان جاری کیے گئے، اور7,86,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ہیلتھ اتھارٹی کا پیغام

عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں پانی کے کھلے ذخائر نہ رکھیں، ہفتے میں ایک بار پانی کے برتنوں کو صاف کریں، اور بخار کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ہی مؤثر ہتھیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر کا مطالبہ

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل