ایپل نے حال ہی میں iOS 18.6.2 اور iPadOS 18.6.2 اپ ڈیٹس جاری کی ہیں تاکہ ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دور کیا جا سکے جو ہیکرز کی جانب سے حالیہ حملے میں استعمال کی گئی تھی۔ اس اپ ڈیٹ میں CVE-2025-43300 کے نام سے جانی جانے والی خامی کو درست کیا گیا ہے، جو ’آؤٹ آف باؤنڈز رائٹ ایشو‘ کی وجہ سے پیدا ہوتی تھی۔
ایپل کے مطابق، یہ خامی ایک بدنیتی پر مبنی تصویر فائل کی پراسیسنگ سے متعلق ہے، جو میموری کرپشن کا سبب بن سکتی ہے۔ کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس خامی کا استعمال انتہائی پیچیدہ حملے میں مخصوص افراد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کی آئی او ایس 18 اپ ڈیٹ جاری: ’اب آئی فون گم یا چوری ہونے کی صورت میں استعمال کرنے کے قابل ہوگا؟‘
ایپل نے تمام صارفین کو فوری طور پر iOS 18.6.2 اور iPadOS 18.6.2 اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ اس خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے علاوہ، macOS صارفین کے لیے بھی یہ سیکیورٹی اپ ڈیٹ macOS Sequoia 15.6.1، macOS Sonoma 14.7.8، اور macOS Ventura 13.7.8 کے لیے دستیاب ہے۔
اگر آپ کا فون iOS 18 یا iPadOS 18 کو سپورٹ کرتا ہے تو اس اپ ڈیٹ کو فوراً انسٹال کریں تاکہ اپنی معلومات کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچایا جا سکے۔