صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر چین کے ساتھ فولادی بھائی چارے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ

صدر مملکت نے بیجنگ اور گانسو میں حالیہ سیلاب پر چینی عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی تکمیل کا ایک اہم منصوبہ ہے جبکہ 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منائی جائے گی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت