پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد، مدارس کتنے ہیں؟

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی ادارہ شماریات نے پاکستان کی پہلی اقتصادی شماری 2023 کے اہم نتائج جاری کرتے ہوئے ملک میں مساجد، مدارس، تعلیمی اداروں اور دیگر شعبوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ 403 جبکہ دینی مدارس کی تعداد 36 ہزار 331 ہے، تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 868 ہے جن میں 2 لاکھ 42 ہزار اسکول، 11 ہزار 568 کالجز اور 214 جامعات شامل ہیں۔

ملک میں کتنے ہوٹلز ہیں؟

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہوٹلوں کی تعداد اسپتالوں سے بھی زیادہ ہے۔ ملک میں ہوٹلوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار جبکہ اسپتالوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 789 ہے۔

کاروباری اداروں ملازمین کی تعداد

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک کے 95 فیصد کاروباری اداروں میں ملازمین کی تعداد 10 سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو مساجد میں رہائش کی اجازت نہیں، اسلام آباد پولیس

کاروباری اداروں یا دکانوں کی مجموعی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے۔ ان میں سب سے زیادہ ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر کے ادارے ہیں جن کی تعداد 29 لاکھ ہے، جن میں 27 لاکھ پرچون فروش اور ایک لاکھ 88 ہزار ہول سیل دکانیں شامل ہیں۔

زراعت، جنگلات اور ماہی گیری سے متعلق ادارے

اعداد و شمار کے مطابق زراعت، جنگلات اور ماہی گیری سے متعلق اداروں کی تعداد 11 لاکھ ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں 9 لاکھ 45 ہزار سے زائد کاروباری ادارے کام کر رہے ہیں۔

سروس شاپس 8 لاکھ 25 ہزار، فیکٹریاں 23 ہزار اور پیداواری شاپس 6 لاکھ 43 ہزار ہیں۔ ملک بھر میں مینوفیکچرنگ یونٹس کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 558 ہے جبکہ ہوسٹلز کی تعداد 16 ہزار 565 ریکارڈ کی گئی ہے۔

انسانی صحت اور سماجی بہبود کے ادارے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انسانی صحت اور سماجی بہبود کے اداروں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 937 ہے جبکہ سرکاری تنظیموں کی تعداد 29 ہزار 836 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوبیل امن انعام 2025 آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی

اقوامِ متحدہ کا غزہ کے لیے 60 روزہ ہنگامی امدادی منصوبہ تیار

محمود عباس کا اسرائیلی امن کارکنوں سے ملاقات میں امن کی بحالی پر زور، فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ

فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

امریکا کا اسرائیل میں 200 فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ

ویڈیو

 ’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، ڈاکٹر مودت رانا

اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟

کالم / تجزیہ

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر