چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، چینی وزیر خارجہ

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر علاقائی امن، ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ خارجہ مسٹر وانگ ای نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق

ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کابینہ کے سینیئر اراکین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے چینی وزیرِ خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے چین کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے تحفظ کے لیے مسلسل تعاون پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ پاکستان، چین کے بنیادی مسائل پر اس کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ملکوں کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت اور پاک۔چین آہنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے گزشتہ برس بیجنگ کے اپنے دورے کے دوران صدر شی سے ہونے والی نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آئندہ دورہ تیانجن اور بیجنگ کے لیے پرجوش ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے چیفس آف اسٹیٹ اجلاس کے علاوہ ’’چینی عوام کی جنگِ مزاحمت اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح‘‘ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس دوران ان کی ملاقات صدر شی جن پنگ، وزیرِاعظم لی چیانگ اور دیگر اعلیٰ چینی رہنماؤں سے متوقع ہے۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، آئی سی ٹی، زراعت، صنعتی ترقی، معدنیات اور دیگر اہم شعبوں میں چین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے میں سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فیز ٹو میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم کے خیالات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا آہنی بھائی اور ہر موسم کا اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو سراہتے ہوئے وانگ ای نے یقین دلایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر علاقائی امن، ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل