میرے بیٹے کو مسلح نقاب پوش گھر سے اٹھا کر لے گئے، علیمہ خان کا الزام

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے شاہ ریز کو مسلح نقاب پوش افراد نے گھر سے اغوا کر لیا۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد کچن کے راستے سے گھر میں داخل ہوئے۔ اس وقت شاہ ریز اپنی اہلیہ اور والد کے ہمراہ اوپر والے حصے میں موجود تھے، ان مسلح افراد نے ڈرائیورز کو بھی ڈرا دھمکا کر ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے، ذولفی بخاری کا الزام

پی ٹی آئی کے ترجمان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ حملہ آوروں نے زبردستی دروازے توڑے اور شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کیا۔ ترجمان کے مطابق شاہ ریز کو ان کے دو کمسن بچوں کے سامنے کمرے میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ترجمان نے مزید کہاکہ ایک روز قبل ہی شاہ ریز اور ان کی اہلیہ کو لاہور ایئرپورٹ سے غیر قانونی طور پر آف لوڈ کیا گیا تھا، حالانکہ شاہ ریز کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے اور شاہ ریز کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور پولیس چیف نے اس گرفتاری کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی طلبی، نوٹسز غلط پتے پر بھیجے جانے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کا دعویٰ فی الحال محض الزام ہے، تاہم اگر گرفتاری عمل میں آئی ہے تو قانون کے مطابق شاہ ریز کو 24 گھنٹوں کے اندر عدالت کے سامنے پیش کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں