برطانیہ میں ایک سال میں پناہ گزینوں کی درخواستوں کا نیا ریکارڈ قائم

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں پناہ کے لیے درخواستوں کی تعداد جون تک ایک سال میں 111 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار میں بتای گیا ہے کہ گرچہ ہوٹلوں میں پناہ گزینوں کی رہائش میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن یہ سطح اب بھی 2023 میں کنزرویٹو حکومت کے دور میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح سے کم ہے۔ تاہم چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ رہی، جو حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے،جون تک ایک سال میں 111 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مقیم پاکستان سمیت 11 ممالک کے غیرقانونی پناہ گزین واپس بھیجنے کا فیصلہ

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے پناہ کی درخواستوں کے پراسیسنگ کے عمل کو تیز کرتے ہوئے دعووں کے بیک لاگ میں نمایاں کمی کی ہے۔ لیکن اپیل کورٹ میں بڑھتے دباؤ نے اس پورے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ عدالتیں اس وقت ایک رکاوٹ ہیں اور ہمیں وزارت انصاف سے اس سلسلے میں تعاون کی ضرورت ہے۔

اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ مارچ کے بعد کشتیوں کے ذریعے بڑی تعداد میں آنے کے باوجود ہوٹلوں کے استعمال میں اضافہ نہیں ہوا، بلکہ مارچ اور جون کے درمیان ان میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم عام گھروں اور فلیٹس میں رہائش کے متبادل انتظامات میں بھی کوئی خاطر خواہ اضافہ سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پناہ لینے کا خواب دیکھنے والوں کو روانڈا بھیجا جائے گا

حکومتی دعوے کے برعکس اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اصل امتحان چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کی تعداد ہے جو اب بھی ریکارڈ سطح پر ہے۔ شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے الزام عائد کیا کہ اگر ان کی پارٹی کا منصوبہ پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا نافذ ہوتا تو یہ اعداد و شمار زیرو ہوتے۔

ادھر ایک سابق جسٹس سیکریٹری نے دعویٰ کیا کہ اپیلز میں بڑھتی ہوئی تاخیر دراصل ہوم آفس کی جانب سے کمزور کیس مینجمنٹ کا نتیجہ ہے، جو ابتدائی درخواستوں کے مرحلے میں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک، 3 ہزار 700 افراد متاثر

یاد رہے کہ برطانیہ کی موجودہ حکمران جماعت لیبر پارٹی نے انتخابات کے دوران ہوٹلوں میں پناہ گزین رکھنے کا سلسلہ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم تازہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت اس ہدف سے اب بھی کافی دور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل