صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی نئی تقسیم کے لیے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمیشن کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی، وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا
وزارت خزانہ کے این ایف سی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیشن آئین کے آرٹیکل 160(1) کے تحت قائم کیا گیا ہے اور اس میں 9 ارکان شامل ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اس کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ بھی اس کے رکن کی حیثیت رکھیں گے۔
The President of the Islamic Republic of Pakistan has constituted the 11th National Finance Commission (NFC) under Article 160 of the Constitution.
🔹 Chaired by the Federal Finance Minister
🔹 Includes provincial finance ministers & nominated experts
🔹 To recommend… pic.twitter.com/825PqKDpg7— Khurram Schehzad (@kschehzad) August 22, 2025
دیگر اراکین میں پنجاب سے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ماہرِ معاشیات ڈاکٹر اسد سید، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ شامل ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کمیشن کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت کمیشن وفاقی آمدنی میں سے صوبوں کے حصے کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ اخراجات کا تجزیہ، وسائل کی تقسیم پر سفارشات اور قومی سطح کے بڑے منصوبوں کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔
آئینی تقاضے کے مطابق ہر پانچ سال بعد نیا مالیاتی کمیشن تشکیل دیا جانا لازمی ہے، جس میں صوبائی وزرائے خزانہ کے علاوہ ہر صوبے سے ایک غیر سرکاری رکن کی شمولیت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی، وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا
واضح رہے کہ دسویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت 21 جولائی کو ختم ہوگئی تھی۔ اس سے قبل ساتواں ایوارڈ گزشتہ 15 برسوں سے نافذ ہے، حالانکہ اس کی آئینی مدت صرف 5 سال تھی۔ نئے فارمولے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث صدر مملکت ہر سال اس کی مدت میں توسیع کرتے آ رہے ہیں۔














