‘گھر میں چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں،’ شاہین آفریدی کا ٹیم میں اختلافات کی خبروں سے متعلق ردعمل

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کے اندر اختلافات کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہر جگہ ہوتی ہیں مگر ٹیم میں اتحاد موجود ہے۔

دبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے معاملات ٹیم کے اندر ہی رہنے چاہئیں جبکہ باہر والوں کی اپنی رائے ہوتی ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی سیریز و ایشیا کپ، قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

 انہوں نے کہا کہ ہم باہر سنتے ہیں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔ گھر میں بھی معمولی اختلافات ہو جاتے ہیں، ان چیزوں کو بڑھا چڑھا کر بیان نہیں کرنا چاہیے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں، تاہم جتنے بھی نئے لڑکے اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، وہ بھی ہمارے اپنے ہیں، ہمیں ان کو سپورٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم نے لاہور میں نیٹ پریکٹس شروع کر دی

ایشیا کپ کی تیاریوں کے حوالے سے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹیم اس وقت دبئی میں موجود ہے اور آج دوسری پریکٹس سیشن ہو رہی ہے۔ ہم کافی پہلے آ گئے ہیں تاکہ بہتر تیاری کرسکیں، ٹرائی نیشن سیریز سے ہمیں فائدہ ہوگا اور اس کے بعد ایشیا کپ پر مکمل توجہ مرکوز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بلا خوف کھیلتے ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp