مقبوضہ کشمیر: حریت پسند رہنما 15 سال پرانے مقدمے سے بری

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعان کے صدر، آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو ایک پرانے جھوٹے مقدمے سے بری کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ 2010 میں ضلع بانڈی پورہ کے سمبل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

آغا حسن کے وکیل آغا سید منتظر مہدی نے تصدیق کی کہ عدالت نے ان کے مؤکل کو تمام الزامات سے باعزت بری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برسوں جاری رہنے والی قانونی کارروائی کے بعد عدالت نے مقدمے کو مدت گزر جانے کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا۔

انجمن شرعی شیعان کے ترجمان نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ آغا سید حسن کے خلاف مقدمات بار بار حکومتی دباؤ پر قائم کیے جاتے رہے، تاہم آج کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp