چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے یا نکالنے میں میرا ایک فیصد بھی کردار نہیں ہے، سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزریکمیٹی بیٹھ کر ٹیم کا انتخاب کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: گھر میں چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، شاہین آفریدی کا ٹیم میں اختلافات کی خبروں سے متعلق ردعمل
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو کھلاڑی دستیاب تھے ہم ان کو لے کر آگے گئے، ہماری کوشش ہوگی کہ نئے لوگ آئے تاکہ کرکٹ میں مقابلہ زیادہ ہو۔
محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کی کرکٹ ٹیم میں بھی سیاست نکال لی ہے، اب امید ہے کہ اس میں بھی بہتری آئے گی۔ کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگری بناتے ہیں اور اسی بنیاد پر اس بار اے کیٹیگری نہیں بنائی گئی۔ بھارت کے خلاف ہماری ٹیم اچھا کھیل کھیلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر بلاوجہ تنقید نہ کریں، ان کے ساتھ کھڑے ہو اور انہیں حوصلہ دیں، بلاوجہ ان پر تنقید کرنے سے کھلاڑی پریشان ہوتے ہیں۔