وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست خارج ہونے کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مزید کیسز میں بھی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمعے کو ضمانت خارج ہونے کی صورت میں عمران خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس کیس کے علاوہ لاہور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کرنے اور دیگر کسی بھی کیس میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔