رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں فارم 47 والی پارلیمنٹ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں، کیونکہ یہ جعلی ارکان اسمبلی سے بھری ہوئی ہے۔
I have no desire to be a part of form 47 parliament that is full of fake MPs. Also, last time my 82 year old father contested, he was harassed by police, arrested and my home repeatedly smashed. As the only son and sole male heir of the family, I do not want my mother to go… pic.twitter.com/J69WOjbFXS
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 25, 2025
حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ان کے 82 سالہ والد کو ہراساں کیا گیا، پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے گھر پر بارہا چھاپے مارے گئے، بطور اکلوتے بیٹے اور خاندانی جانشین وہ نہیں چاہتے کہ ان کی والدہ ایک اور صدمے سے گزریں۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں غیرحاضری پر مراد سعید، حماد اظہر، اور فرخ حبیب اشتہاری قرار
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی والدہ کی ہدایت پر انہوں نے اپنے کزن چوہدری ارسلان ظہیر کو اپنی جگہ نامزد کیا ہے، اگر پارٹی نے ان کے حلقے میں الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ جانشین ہوں گے۔