ریاض میں سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض میں سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا

ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جدید صحافتی رجحانات اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ تربیتی سیشنز میں خصوصی طور پر صحافت میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوے کردار اور فیکٹ چیکنگ کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ خبریں زیادہ معتبر اور مستند انداز میں پیش کی جا سکیں۔

شرکا نے زور دیا کہ تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا میں صحافت کو نئی تکنیکوں کے ساتھ مربوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

ورکشاپ کے شرکا نے سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس نہ صرف صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے میڈیا کے درمیان تعاون کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟