’ذہنی سکون خاندانی امیج سے زیادہ اہم ہے‘ ٹریشالا دت

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وُڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی ٹریشالا دت نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے اشاروں کنایوں میں اپنے ذاتی تجربات بیان کیے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر لکھے گئے پیغام میں ٹریشالا نے کہا کہ ہر وہ شخص جو آپ کا خون کا رشتہ دار ہے، ضروری نہیں کہ وہ آپ کی زندگی میں جگہ پانے کے قابل ہو۔ بعض اوقات سب سے زیادہ تھکانے والے اور نظرانداز کرنے والے لوگ وہی ہوتے ہیں جو ’فیملی‘ کہلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ میں کام، سنجے دت نے اداکارہ کائنات اروڑا  کو فیصلے پر نظرثانی کرنے کو کیوں کہا؟

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے والدین سے فاصلہ اختیار کریں جو انہیں تکلیف پہنچاتے یا احساسِ جرم میں مبتلا کرتے ہیں۔ فیملی ہونا کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ آپ کے ساتھ بدسلوکی کرے یا آپ کو بار بار احساسِ جرم میں ڈالے۔

ٹریشالا نے یہ بھی لکھا کہ آپ کسی کے بھی مسلسل نقصان پہنچانے کے باوجود اس تک رسائی کے پابند نہیں ہیں، چاہے اس نے آپ کی پرورش ہی کیوں نہ کی ہو۔ جب والدین خاندان کی بیرونی امیج بچانے کو بچوں کی اصل خوشی اور سکون سے زیادہ اہمیت دیں، تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

ٹریشالا دت سنجے دت کی پہلی شادی (1987) سے ہیں، جو انہوں نے اداکارہ رچا شرما سے کی تھی۔ 1988 میں پیدا ہونے والی ٹریشالا اپنی والدہ کے انتقال (1996، دماغی ٹیومر کے باعث) کے بعد امریکا میں اپنے نانا نانی کے ساتھ رہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اور سنجے دت کس ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے والے ہیں؟

حال ہی میں، 10 اگست کو سنجے دت نے بیٹی کے ساتھ ایک پیاری سی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی سالگرہ پر لکھا:

’’Happy birthday @trishaladutt, Always proud of you, always love you‘‘۔

رچا شرما کے انتقال کے بعد سنجے دت نے 1998 میں ریا پلّئی سے شادی کی، تاہم 2008 میں ان کا طلاق ہوگیا۔ اس کے بعد انہوں نے مانیتا دت سے شادی کی جن سے ان کے جڑواں بچے ہیں بیٹا شہران اور بیٹی اقرا۔

اداکاری کے محاذ پر سنجے دت حال ہی میں Housefull 5 میں نظر آئے تھے اور جلد ہی وہ کناڑہ فلم KD: The Devil، تیلگو فلمیں The Raja Saab اور Akhanda 2 کے علاوہ ہندی فلموں Baaghi 4 اور Dhurandhar میں بھی دکھائی دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp