چین اور روس کو سلامتی و ترقی کے مشترکہ مفادات کا دفاع کرنا چاہیے، شی جن پنگ

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز دورۂ چین پر آئے ہوئے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور روس کو اپنی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا چاہیے اور ایک زیادہ ’منصفانہ‘ بین الاقوامی نظام قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھنا اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کہا کہ وہ روس پر اگلے 2 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے کہ آیا وہ یوکرین پر روسی حملے کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں میں کوئی پیش رفت حاصل کر پاتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری پر چین پر بھی مزید ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ نے دھمکی دے دی

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اسی ماہ الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سربراہی ملاقات کی تھی، تاہم وہ اب تک انہیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات پر آمادہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ اگر چین امریکا کو ریئر ارتھ میگنیٹس فراہم نہیں کرتا تو ’ہمیں ان پر 200 فیصد ٹیرف یا کچھ اور عائد کرنا ہوگا۔‘

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین ویچسلاو وولودین پیر کو چین پہنچے، جہاں وہ اس ہفتے کے آخر میں صدر پیوٹن کے دورۂ چین کی تیاریوں کے لیے موجود ہیں، صدر پیوٹن اس موقع پر ایک بڑے سیکیورٹی فورم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد گلوبل ساؤتھ ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

مزید پڑھیں:روس: معروف ٹیلیگرام نیوز چینل ’بازا‘ کے ایڈیٹر انچیف گرفتار، دفتر پر چھاپہ

بھارتی برآمد کنندگان بدھ سے شروع ہونے والے امریکی 25 فیصد اضافی ٹیرف کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جو نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر بطور سزا عائد کیا جا رہا ہے۔

صدر شی نے روسی اسپیکر سے گفتگو میں کہا کہ روس اور چین کو ’گلوبل ساؤتھ‘ کے ممالک کو متحد کرنا چاہیے۔

صدر پیوٹن اگلے ہفتے بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں خصوصی غیر ملکی مہمانِ خصوصی ہوں گے، یہ پریڈ جاپان کی باضابطہ شکست اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سیاحتی ٹرین سروس

چین کی جدید مسلح افواج کے بڑے عوامی مظاہرے سے قبل بیجنگ نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین اور سابق سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم کے ایشیائی اور یورپی محاذوں پر فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات عالمی امن کے لیے استحکام کا ذریعہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں