دنیا کے پُرامن اور پُرسکون ٹاپ 10 ممالک کون سے ہیں؟

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوبل پیس انڈیکس 2025 کے مطابق رواں برس دنیا میں تنازعات اور کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تاہم 5 ممالک بدستور دنیا کے پُرامن ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ یہ ممالک امن و سکون کی علامت ہیں جہاں پالیسیوں اور ثقافتی اقدار نے روزمرہ زندگی کو زیادہ محفوظ اور پُرسکون بنایا ہے۔

2 دہائیوں سے سرفہرست رہنے والے یہ ممالک اس بات کی مثال ہیں کہ پُرامن پالیسیاں طویل المدتی طور پر عوام کے تحفظ اور اطمینان کو کیسے یقینی بناتی ہیں۔ 2025 کے گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ پُرامن اور پرسکون 10 ممالک یہ ہیں:

آئس لینڈ: مسلسل 17ویں سال پہلے نمبر پر، جہاں لوگ گھروں کے دروازے بند نہیں کرتے اور پولیس ہتھیار نہیں رکھتی۔

آئرلینڈ: تنازعات سے دور، دوستانہ ماحول اور کمیونٹی ویلفیئر کے باعث۔

نیوزی لینڈ: سخت اسلحہ قوانین، کمیونٹی اعتماد اور فطرت سے ہم آہنگ پرسکون طرزِ زندگی۔

مزید پڑھیں: امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی

آسٹریا: غیرجانبداری کی پالیسی، سماجی تحفظ اور اعلیٰ معیارِ زندگی۔

سوئٹزرلینڈ: دہائیوں سے استحکام، تعلیم و صحت کے بہترین نظام اور عالمی غیرجانبداری۔

سنگاپور: ایشیا کا سب سے پُرامن ملک، قانون کی سخت پاسداری اور محفوظ شہری ماحول۔

پرتگال: کم جرائم، دوستانہ معاشرت اور سادہ مگر پرسکون طرزِ زندگی۔

ڈنمارک: مساوات، خوشحال معاشرہ اور بلند سماجی اعتماد۔

سلووینیا: قدرتی خوبصورتی، کم تنازعات اور مستحکم سماجی ڈھانچہ۔

فن لینڈ: دنیا کا خوش ترین ملک بھی، بہترین تعلیمی و سماجی نظام اور سکون بھری زندگی۔

163 ممالک کی فہرست میں پاکستان 144ویں نمبر پر

گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق ان ممالک میں امن کی بڑی وجہ ہے غیر جانبداری کی پالیسیاں، کم فوجی اخراجات، سخت اسلحہ قوانین، سماجی مساوات اور کمیونٹی پر مبنی طرزِ زندگی۔ واضح رہے کہ 163 ممالک کی فہرست میں پاکستان 144ویں نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل