ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری انسانی امداد کی فراہمی، جنگ بندی اور دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے مشکل وقت میں مسلم امہ کے اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور الجزائر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رابطوں میں اضافہ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔