ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر خوشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اداکار جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ ننھی شہزادی کا نام نایمل رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات

منیب بٹ نے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نایمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔ یہ اعلان ایک جذباتی خط کی صورت میں تھا جو بڑی بہنوں، امل اور میرال کی جانب سے لکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

خط میں ننھی نایمل کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا گیا:
’پیارے نایمل، تمہارے آنے سے ہماری دنیا روشن ہوگئی۔ تمہارے ننھے ہاتھ اور مسکراہٹ ہمارے لیے ایک تحفہ ہیں۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہارے دن محبت، ہنسی اور خوشیوں سے بھر دیں گے۔ تم نے ہمارا خاندان مکمل کر دیا ہے۔ ہم تمہیں بے حد چاہتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ نے 2018 میں شادی کی تھی۔ 2019 میں ان کی پہلی بیٹی امل کی پیدائش ہوئی، جبکہ 2023 میں دوسری بیٹی میرال نے جنم لیا۔ اب تیسری بیٹی نایمل کی آمد کے بعد یہ فیملی مزید مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایمن خان اور منال خان نے میچنگ کپڑے پہن کر اپنے شوہروں کو کنفیوز کر دیا

مداحوں اور شوبز ستاروں نے جوڑے کو اس نئے سفر پر مبارکباد دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp