ویڈیو ایڈیٹنگ اب سب کے لیے آسان، گوگل نے صارفین کے لیے ‘وِڈز’ مفت دستیاب کردیا

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنا اے آئی پر مبنی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول ‘گوگل وِڈز’ تمام صارفین کے لیے مفت متعارف کرا دیا ہے۔

اس سے قبل یہ سہولت صرف گوگل ورک اسپیس اور اے آئی پلان کے صارفین تک محدود تھی، تاہم اب اس کا معیاری (اسٹینڈرڈ) ورژن ہر کسی کے لیے دستیاب ہے، جس میں مختلف ٹیمپلیٹس، اے آئی فیچرز اور دیگر آپشنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل وِڈز کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا تاکہ صارفین تیزی سے ویڈیو پریزنٹیشنز بنا سکیں۔ یہ نیا ٹول اسٹوری بورڈنگ، تجویز کردہ مناظر، اسٹاک امیجز اور بیک گراؤنڈ میوزک جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ 12 پری میڈ اے آئی اوتار بھی شامل کیے گئے ہیں جو آواز اور خدوخال میں تبدیلی کی سہولت دیتے ہیں۔ صارفین محض اسکرپٹ شامل کر کے بآسانی ویڈیو پریزنٹیشنز تیار کر سکتے ہیں۔

تاہم یہ واضح رہے کہ مفت ورژن میں بدھ کو جاری ہونے والی جدید ترین اے آئی فیچرز شامل نہیں ہیں، اور کمپنی نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ بھی نہیں بتائی کہ یہ فیچرز عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوں گے۔

مزید برآں، گوگل نے ایک نیا آپشن بھی پیش کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر، مثلاً پروڈکٹ امیجز، استعمال کرتے ہوئے آٹھ سیکنڈز تک کی مختصر ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سرچ کے میدان میں نئی پیش رفت، گوگل نے پاکستان میں ’اے آئی‘ موڈ متعارف کرا دیا

گوگل کے پروڈکٹ ڈائریکٹر، وشنو سواجی نے کہا ہے کہ حقیقی اداکاروں کے ساتھ دس منٹ کی ویڈیو بنانے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں اور ہزاروں ڈالر خرچ ہو سکتے ہیں۔ لیکن وِڈز کی بدولت کاروبار تربیتی ویڈیوز، پروڈکٹ ڈیموز اور سپورٹ مواد بہت تیزی سے تیار کر سکتے ہیں۔”

اس اہم اپ ڈیٹ کے ذریعے گوگل کا مقصد کمپنیوں کو وقت اور لاگت دونوں کی بچت فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp