تربیلا ڈیم بھر گیا، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور بعض علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب

ان ہی حالات کے پیشِ نظر تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے اور ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوپہر 1:30 بجے کھولے جائیں گے جس کے بعد ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک ہوگا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ڈیم کی حفاظت اور پانی کے بہاؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریا کے کناروں، پلوں اور نشیبی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:29 اگست سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں

مقامی لوگوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپل ویز کھلنے کے بعد دریا کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے دور رہنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp