روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 13 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 13.68 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی شرح تبادلہ 285.25 روپے رہی

جمعہ کی دوپہر تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 روپے کم ہو کر 295 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قدر پہلی مرتبہ 300 روپے کی حد عبور کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش: پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز کو 13 ارب روپے کا نقصان

ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز کے اضافے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں ریفائنریز کو روپے کی قدر میں کمی سے ایک روپ روپے سے زائد کا ایکسچینج لاس ہوا تھا۔

کاروباری شعبے کے مطابق شرح تبادلہ میں اچانک اضافے سے ہونے والا نقصان ناقابل واپسی ہوتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کی جانب سے صورتحال پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔

جمعہ کو روپے کی قدر میں بہتری ایک ایسے وقت میں ریکارڈ کی گئی ہے جب سیاسی منظرنامے پر غالب بدامنی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp