بلوچ نوجوانوں کے لئے بیرون ملک روزگار کا نیا پروگرام، کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچے مکان، گرد آلود گلیاں اور بے روزگاری سے بوجھل چہرے، یہی بلوچستان کی عام تصویر ہے مگر اب انہی گلیوں کے نوجوان سعودی عرب، دبئی اور قطر کے تعمیراتی منصوبوں اور ہوٹلوں میں اپنے ہنر کا لوہا منوا رہے ہیں، یہ سب ایک ایسے پروگرام کا نتیجہ ہے جس نے مایوسی کو اُمید میں بدل دیا۔

بلوچستان کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اب باہنر ہوکر بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کررہے ہیں، ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے تربیت یافتہ 180 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

یہ سہولت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی-ٹیوٹا) کے ایک نئے پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جسے اکتوبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خشک سالی میں امید کی کرن: بلوچستان میں روایتی ہنر سے پانی کی تلاش

بی-ٹیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل کے مطابق اب تک 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 6 ہزار امیدواروں کو مختلف ہنرمندی کے کورسز میں داخل کیا گیا۔

’ان میں سے 180 نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملا، جن میں 150 سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔‘

طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جس سے روزگار کے مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی بیٹیاں روایتوں کے حصار توڑ کر فٹ بال کے میدان میں اتر آئیں

انہوں نے ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے پر زور دیا، دوسری جانب بلوچستان کے نوجوان بھی اس پروگرام کو ایک انوکھا موقع قرار دے رہے ہیں۔

قطر روانگی کے منتظر ضلع کیچ کے رہائشی محمد فارس نے بتایا کہ صوبے میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث انہوں نے بی-ٹیوٹا کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور اب وہ بیرون ملک نوکری کریں گے۔

دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت حاصل کرنیوالے ضلع چمن کے رہائشی محمد ہارون کا کہنا تھا کہ اگر وہ ذاتی خرچ پر باہر جاتے تو لاکھوں روپے لگ جاتے، لیکن یہ پروگرام متوسط اور نچلے طبقے کے ان جیسے نوجوانوں کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان حکومت کا شفافیت کے فروغ اور بجٹ میں 14 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی-ٹیوٹا کی تربیت میں نوجوانوں کو بنیادی عربی زبان بھی سکھائی گئی تاکہ وہ وہاں کی ثقافت اور ماحول میں بہتر ڈھل سکیں، کئی نوجوانوں کو سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں، حتیٰ کہ آرامکو کی ذیلی کمپنیوں میں بھی ملازمت ملی ہے۔

طارق جاوید مینگل کے مطابق اب ادارہ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں امریکا، برطانیہ، جاپان اور کوریا میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جب ملک کی معیشت زرمبادلہ کی قلت اور آئی ایم ایف کی شرائط سے دوچار ہے، ایسے میں بلوچستان کے 180 نوجوانوں کی خلیج میں ملازمت محض انفرادی کامیابی نہیں، بلکہ ایک بڑی قومی ضرورت کا حصہ بھی ہے۔ یہ ہنرمند ہاتھ اب وطن کے لیے ترسیلاتِ زر کا نیا سہارا بننے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

چینی کرنسی میں بانڈ کا اجرا: کیا پاکستان ڈالر پر انحصار کم کر سکے گا؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی