سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہباب الدین کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے جبکہ 2 گواہوں نے عدالت میں شناخت سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، ڈکیت ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے

تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے 80 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی ہوئی اور ملزم سے 80 ہزار ریال ریکور ہو گئے، یہ کوئی معمولی بات نہیں۔

ڈکیتی کا شکار شخص تو ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتا، ایسے وقت میں انسان کو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے۔

جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ مدعی کی ملزم کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، اگر دشمنی ہوتی تو وہ ایف آئی آر میں براہِ راست نامزد کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم شہباب الدین کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک